بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چینی جدیدیت کو تقویت دینے کے لیے آبادی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
وانگ نے چینی قوم کی پائیدار ترقی میں آبادی کے امور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس آبادی کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے متعلق اہم امور پر رہنمائی فراہم کرے تاکہ چینی جدیدیت آسان بنائی جاسکے۔
انہوں نے چین کو درپیش آبادی کے نئے رجحانات، خصوصیات اور مسائل کا تجزیہ کرنے کے لئے مارکسسٹ آبادی نظریے کا اطلاق کرتے ہوئے نظریاتی معاونت ، تحقیق اور تصدیق مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ مشاورت اور غور و خوض کے مؤثر ہونے پر بھی زور دیا۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے تقریباً 100 ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی کمیٹی برائے آبادی، وسائل اور ماحولیات کے عہدیداروں نے تحقیقی نتائج پر بریفنگ دی جبکہ 23 سیاسی مشیروں اور ماہرین نے خطاب کیا۔
چینی نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو گوژونگ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔