• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جی 20 کا افریقی یونین کو مستقل رکنیت دینے پراتفاقتازترین

September 09, 2023

نئی دہلی(شِنہوا) گروپ آف20 (جی 20) کے اراکین نے گروپ میں مزید نمائندے شامل کرنے کی کوشش کے تحت افریقی یونین (اے یو) کو مستقل رکنیت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ معاہدہ ہفتے کے روز نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ جی 20 سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں طے پایا۔

 کوموروس کی یونین کے صدر اور موجودہ افریقی یونین کےچیئرپرسن ازالی اسومانی نے  اس معاہدے کے بعد اجلاس میں اپنی نشست سنبھالی۔

 چین پہلا ملک ہے جس نے جی 20میں  افریقی یونین کی رکنیت کے لیے واضح طور پر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔