• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جی 7، یورپی یونین کی جانب سے تحفظ قومی سلامتی قانون کو بدنام کرنے پر ہانگ کانگ حکومت کی شدید مذمتتازترین

April 21, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے جی 7 وزرائے خارجہ اور یورپی یونین (ای یو) کے اعلیٰ نمائندے کے بے بنیاد اور متعصبانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں جان بوجھ کر عوام کو گمراہ اور ہانگ کانگ کے تحفظِ قومی سلامتی قانون کو بدنام کیا گیا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہانگ کانگ خصوصی انتطامی خطے کی آئینی ذمہ داری ہے، یہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت عالمی قانون اور عالمی مروجہ عمل کے مطابق ہے اور قومی سلامتی کا تحفظ تمام خودمختار ریاستوں کا بنیادی حق ہے۔

 امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور سمیت بہت سے مغربی ممالک نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے متعدد قوانین بنائے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حقیقت سے آنکھیں چراتے ہوئے مبالغہ آمیز بیانات سے جی 7 وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے دوہرے معیار کے ساتھ سیاسی بالادستی اور منافقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے  بنیادی قانون کی شق 23 کی قانون سازی سے متعلق عوامی مشاورت کے دوران 98.6 فیصد افراد نے حمایت کی اور اس پر مثبت رائے دی جو قانون سازی کے لئے معاشرے میں مضبوط اتفاق رائے کی عکاسی کرتی ہے اور یہ عوام کی خواہش بھی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ قانون  قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے والے جرائم کو درست طریقے سے نشانہ بناتاہے اور اس میں ملوث افراد اور سزاؤں کی تفصیل سے وضاحت کرتا ہے۔

قانون سے مقامی اداروں، تنظیموں اور افراد کے معمول کا کاروبار اور دنیا بھر میں معمول کے تبادلے متاثر نہیں ہوں گے۔ ہانگ کانگ کے تاجروں اور کاروباری اداروں اور ہانگ کانگ کا دورہ کرنے والے مسافروں سمیت قانون کی پاسداری کرنے والے افراد ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے اور نادانستہ طور پر قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔