• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جی ایم چائنا کی نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی ششماہی کےدوران35.5فیصد اضافہتازترین

July 23, 2024

نان ننگ (شِنہوا) سائیک موٹر۔ جنرل موٹرز اور لیوژو وولنگ موٹرز کے مشترکہ منصوبے سائیک - جی ایم وولنگ نے 2024 کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 43 ہزار نئی توانائی گاڑیاں فروخت کیں۔

کمپنی کے مطابق جنوری تا جون مدت میں مشترکہ منصوبے کی فروخت شدہ گاڑیوں میں نئی توانائی گاڑیوں کا حصہ 37.6 فیصد تھا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 35.5 فیصد زائد ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں کمپنی کی برآمدات بھی مستحکم رہی اور اس مدت 1 لاکھ 7 ہزار 126 یونٹس برآمد کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 16 فیصد زائد ہے۔

کمپنی کی سب سے بڑی منڈی انڈونیشیا ہے جہاں اس کے الیکٹرک گاڑیوں کے 3 ماڈل کی فروخت ملک میں فروخت شدہ نئی توانائی گاڑیوں کے 60 فیصد سے زائد تھی۔

ایس جی ایم ڈبلیو چین کے گوانگ شی ژوآنگ خود مختار علاقے کے شہر لیوژو میں واقع ہے۔