نئی دہلی(شِنہوا)گروپ آف 20 ( جی ٹوئنٹی) کا آئندہ سربراہ اجلاس بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اس ہفتے کے آخر میں منعقد ہو گا۔
بھارتی حکام کے مطابق نئی دہلی میں پابندیاں اور ٹریفک قوانین جمعہ کی صبح سے نافذ ہوئے جو پیر کی صبح تک جاری رہیں گے۔
لوگوں سےاپیل کی گئی ہےکہ وہ اس دوران پیدل چلنے،سائیکل چلانے یا پکنک منانے کے لیے انڈیا گیٹ اور کارتاویہ پاتھ پر نہ جائیں۔
شہربھرمیں تعینات پولیس اہلکاروں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ اس کے علاوہ مقررہ راستوں پر پابندیاں نافذ کی گئیں ہیں۔پولیس اہلکاروں نے کئی مقامات پر گاڑیوں کو روکا اور ڈرائیوروں کو واپس جانے کی تلقین کی۔
ہفتہ اور اتوار کو جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کا احسن انداز میں انعقاد یقینی بنانے کے لیے سخت ٹریفک پابندیاں لگائی گئی ہیں۔