• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جین تھراپی سے بہرے بچوں کی قوت سماعت بحال کرلی گئی: تحقیقتازترین

January 29, 2024

شنگھائی (شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی قیادت میں ایک ٹیم نے تجرباتی جین تھراپی کا استعمال کرتے ہوئے،جینیاتی نقص کی وجہ سے قوت سماعت سے محروم پیدا ہونے والے پانچ بچوں کی سماعت بحال کردی۔انسانوں میں کیے گئے پہلے طبی ٹرائل میں، ٹیم نے موروثی بہرے پن کے مریضوں کے علاج میں جین تھراپی کے محفوظ  اور موثر ہونے کو ثابت کیا، جس سے دنیا بھر میں 2کروڑ60لاکھ افراد متاثر ہیں۔فودان یونیورسٹی کے آئی اینڈ ای این ٹی ہسپتال کے محققین نے انسانی او ٹی او ایف ٹرانسجن کو اڈینو سے منسلک وائرس پر نصب کر کے  دوا آر آر جی-003 تیار کی۔محققین نے اس کے بعد  او ٹی او ایف جین میں تبدیلی کے باعث بہرے ہونے والے چھ بچوں کا انتخاب کیا، او ٹی او ایف جین میں تبدیلی کے باعث کان سے صوتی لہرہیں مناسب طور سے دماغ کو سگنل نہیں بھیج سکتیں۔

حال ہی میں جریدے لانسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق  سنگل  انجیکشن کے ذریعے بچوں کے اندرونی کان میں دوا ڈالنے کے بعد، پانچ  بچوں میں قوت سماعت اور گویائی کے افعال میں نمایاں بحالی سامنے آئی۔