• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جکارتہ-بانڈونگ تیزرفتار ریلوے کے 100 دن مکمل، 14 لاکھ 50 ہزار مسافروں نےسفرکیاتازترین

January 25, 2024

جکارتہ (شِنہوا) چائنہ ریلوے انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جکارتہ-بانڈونگ تیزرفتار ریلوے نے اپنی فعالیت کے 100 دن مکمل کرلئے جس کے دوران 14 لاکھ 50 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

عہدیدار نے کہا کہ جکارتہ- بنڈونگ تیزرفتار ریلوے میں سفری صلاحیت میں بہتری کے لئے مقامی عوامی تعطیلات اور رش کے اوقات میں ٹرین کی آمدورفت کے اوقات کار میں بہتر ی لائی گئی ہے۔

عہدیدار کے مطابق یومیہ ٹرینوں کی تعداد 14 سے بڑھا کر 40 کردی گئی ہے جبکہ اختتام ہفتہ 48 ٹرینیں چلتی ہیں۔ آپریشن کے ابتدائی 100 ایام میں مجموعی طور پر 3 ہزار 487 سفری دورے ہوئے جبکہ ایک دن میں سفر کرنے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 21 ہزار 537 اور سب سے زیادہ یومیہ نشستوں کی شرح 99.6 فیصد رہی۔

چین کی تعمیر کردہ تیز رفتار ریلوے نے سٹیشنوں پر اپنی سہولیات اور خدمات بہتر کی ہے تاکہ مسافروں کو ہموار اور خوشگوار سفری سہولت مل سکے۔ حلیم، پڈال رنگ اور تیگ لور سٹیشنوں پر مزید فاسٹ فوڈ ریستوران، مشروبات کی دکانیں اور مختلف سہولیات مہیا کردی گئی ہیں۔ ٹرین مختلف سہولیات سے لیس ہے تاکہ مسافروں  کو بغیر کسی رکاوٹ خدمات مہیا کی جا سکیں۔

انڈونیشیا کے بحری و سرمایہ کاری امور کے نائب وزیر سیپٹیان ہریو سیتو نے کہا کہ ریلوے جکارتہ اور بانڈونگ کے درمیان سفر میں انقلاب لائی ہے اور اسے ہائی وے سے ریل پر منتقل کردیا ہے۔