• Roubaix, France
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جکارتہ- بانڈونگ تیزرفتار ریلوے سے ایندھن کی بچت ہوئی اور معیشت کو فروغ ملا، انڈونیشین وزیرتازترین

July 22, 2024

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشا کے ریاستی کاروباری اداروں کے وزیر ایریک تھوہر نے کہا ہے کہ جکارتہ- بانڈونگ تیزرفتار ریلوے انڈونیشیا کو اہم فوائد مہیا کررہی ہے۔

تیزرفتارریلوے اکتوبر 2023 میں تجارتی طور پر فعال ہوئی تھی ،اس سے نہ صرف جکارتہ ۔ بانڈونگ کے درمیان سفری دورانیہ کم ہوا بلکہ بجلی کے استعمال سے ایندھن اخراجات میں سالانہ 32 کھرب انڈونیشا روپیہ (تقریباً 19 کروڑ 75 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) کی بچت ہوئی۔

انہوں نے تیزرفتارریلوے کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس نے جولائی کے اوائل تک 40 لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات مہیا کی جو جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی تیز رفتار ٹرین کے لئے مضبوط عوامی اعتماد اور جوش و خروش کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جکارتہ-بانڈونگ تیزرفتار ریلوے نے 2019 سے 2023 تک جکارتہ اور مغربی جاوا کی علاقائی مجموعی مقامی پیداوار میں 865 کھرب انڈونیشا روپیہ (تقریباً 5.34 ارب امریکی ڈالر) کا حصہ ڈالا ہے۔

انڈونیشیا، جکارتہ میں ہالم اسٹیشن کی انتظارگاہ میں مسافر اپنی ٹرینوں کے منتظر ہیں۔ (شِنہوا)

تیزرفتارریلوے میں ٹرین کی رفتار 350 فی کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔یہ جکارتہ میں ہالم اسٹیشن کو مغربی جاوا کے بانڈونگ میں ٹیگلوراسٹیشن سے جوڑتی ہے اس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 40 منٹ رہ گیا ہے جو اس سے قبل 3 گھنٹے سے زائد تھا۔

تھوہر نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے ساتھ تیز رفتار ٹرین میں سفر کا اپنا تجربہ بتاتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تیزرفتار ریلوے سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس سے خطے میں معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔