بیجنگ(شِنہوا) لوگ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے اکثر جم جاتے ہیں، لیکن ان محدود جگہوں پرجس ہوا میں سانس لیتے ہیں اسکا معیار کیا ہے؟ شائد اس بارے کسی کا دھیان نہیں ہے۔ چینی محققین نے حال ہی میں ایک مطالعہ میں اس سوال پر غور کیا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیرک فزکس کے پروفیسر سن ییل کی سربراہی میں، تحقیقی ٹیم نے تہہ خانے میں بنے جم کے اندر آلودہ ذرات کی ترکیب اور ارتکاز کا جائزہ لیا۔ جریدے ماحولیاتی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیٹرز میں شائع تحقیق میں انڈور فٹنس ماحول میں ہوا کے معیار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
سن نے بتایا کہ ہمارے دفتر کے قریب واقع جم ہماری تحقیق کے لیے ایک مثالی جگہ تھی ۔ لگاتار 20 دنوں کے دوران، ہم نے ایک ہائی ریزولوشن ایروسول ماس اسپیکٹومیٹرکا استعمال کرتے ہوئے ہوا کے معیار کا بغورتجزیہ کیا۔ سن نے کہا کہ جم کے اندر کی ہوا میں بیرونی ماحول کے مقابلے میں آلودہ کیمیائی ذرات، نامیاتی ایروسول (او اے) کا تناسب زیادہ تھا۔ جم کے اندرجس ہوا میں سانس لیا جاتاہے اس میں تقریباً 50 فیصد او اے پائے گئے جو باہرکی ہوا کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہیں۔