• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنگلات اور سبزہ زاروں کا کاربن جذب کرنے کی صلاحیت میں چین دنیا میں سرفہرستتازترین

August 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنگلات اور سبزہ زاروں میں کاربن جذب کرنے کی سالانہ صلاحیت 1.2 ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ سے زائد ہوچکی ہے جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

کاربن جذب کرنے سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ اس کا جذب کرنے کا عمل اس کے اخراج سے زیادہ ہے جبکہ جنگلات اور سبزہ زار عام طور پر کاربن جذب کرتے ہیں۔

چین نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جنگ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے 2030 تک کاربن اخراج میں کمی  اور2060 تک اس کے مکمل خاتمے کا اہداف مقرر کررکھا ہے۔

قومی جنگلات اور سبزہ زار انتظامیہ کے ایک عہدیدار گو چھنگ جون نے کہا کہ چین میں نا قابلِ تلافی کاربن کا اخراج 2060 تک تقریبا 2.5 ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ مساوی تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اس وقت جنگلات اور سبزہ زار اس مقدار کے نصف سے زائد کو جذب کرنے کے قابل ہوں گے اوراس طرح کاربن کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

قومی یوم ماحولیات کے حوالے سے ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے موضوع پر ایک پریس کانفرنس میں گو نے کہا کہ کاربن جذب کرنےکی صلاحیت میں اضافے کے لیے چین جنگلات اور سبزہ زار کا رقبہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان وسائل کے تحفظ کی کوششیں تیز کرے گا۔

گزشتہ برس چین کی اعلیٰ مقننہ نے 15 اگست کو ملک کے قومی ماحولیاتی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی جس کا مقصد حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے لیے عوامی آگاہی اور اقدامات میں اضافہ کرنا تھا۔