نانجنگ(شِنہوا) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنگلات کی آگ سے ایسے موسمی حالات پیدا ہوتے ہیں جس سے علاقائی سطح پر اس کے پھیلاؤ اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
جمعہ کو جریدے سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق غیرمتوقع طور پر آگ لگنے کے موسم سے متعلق ا س فیڈ بیک کو آگ کا شکار ہونے والے خطوں بشمول امریکہ کے مغربی ساحل اور جنوب مشرقی ایشیاء میں جنگلات کی آگ کو کم کرنے کی حکمت عملی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دنیا بھرمیں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات اور شدت میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اس چیزکے بارے میں بہت کم معلوم ہے کہ آگ کے دھوئیں سے نکلنے والے سیاہ کاربن سمیت یہ عناصر آگ سے متعلق قلیل مدتی موسم کو کیسے متاثر کرسکتے ہیں۔چین کی نانجنگ یونیورسٹی، تسنگھوا یونیورسٹی اور جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے کیمسٹری کے محققین کے مطابق دھوئیں کے ایروسول کے ریڈی ایٹو اثرات قریبی ماحول کی ہوا، ہوا میں خشکی اور بارش کے نظام میں تبدیلی کا باعث بنتے ہوئے آگ کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔