• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جِنکگوکے پتوں سے فالج کے بعد دماغ کی سمجھ بوجھ کی صلاحیت بحال ہوسکتی ہے : چینی تحقیقتازترین

February 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جنکگو کے درخت کے خشک پتوں اور بیجوں سے نکالی گئی جڑی بوٹی فالج کے بعد دماغ کی سمجھنے بوجھنے کی صلاحیت کوبہتر بنا سکتی ہے۔

بیجنگ تیان تان ہسپتال کے محققین نے ایک ملٹی سنٹرکلینکل ٹرائل سے نتیجہ اخذ کیا کہ دماغ میں لوتھڑا بننے کی وجہ سے(اسکیمک اسٹروک) فالج کے شکار افراد کو اگر فالج کے بعد پہلے دو ہفتوں کے دوران جنکگو بی لوبا کےحیاتیاتی طور پر فعال اجزاءکا نس میں انجیکشن لگایا جائے تو ان کےسمجھنے بوجھنے کی صلاحیت کی جلد بحالی ہوجاتی ہے۔

یہ ابتدائی  تحقیق حال ہی میں امریکی اسٹروک ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی اسٹروک کانفرنس 2024 میں پیش کی گئی تھی۔ محققین نے چین میں ہلکے سے درمیانے درجے کے اسکیمک اسٹروک سے بچ جانے والے 3ہزار163 مریضوں  کی علمی بحالی کا تجزیہ کیا۔