• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوب مشرقی ایشیا میں بچوں کے لیے پیک شدہ کھانوں میں میٹھا اور نمک کی مقدار زیادہ ہونے کا انکشاف :تحقیقتازترین

December 14, 2023

بنکاک(شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیاممالک میں  6 ماہ سے 3 سال کی عمر کے بچوں کے لیے پیک شدہ کھانوں میں میٹھا اور نمک کی زیادہ مقدارکے ساتھ اس پر ممکنہ طورپروسیع پیمانے پر گمراہ کن لیبلنگ اورمصنوعات کی ساخت اور فروخت کے نرم ضابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) اورکنسورشیم فار امپروونگ کمپلیمنٹری فوڈز ان ساؤتھ ایسٹ ایشیا (سی او ایم ایم آئی ٹی) کے شراکت داروں کے تعاون سے ہونے والی اس تحقیق میں کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور ویتنام میں 1ہزار600 سے زیادہ بچوں کے اناج، پیوری، پاؤچ، اسنیکس اور تیارشدہ کھانوں کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ 44 فیصد مصنوعات میں اضافی شکراور میٹھا شامل تھا، 72 فیصد سنیکس اور فنگر فوڈزمیں مقدار زیادہ تھی  اور یہ کہ ایک تہائی سے زیادہ مصنوعات میں سوڈیم تجویزکردہ مقدار سے زیادہ پایا گیا۔