• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا درست انتخاب کرے اور دو طرفہ تعلقات پرغیر ضروری بوجھ ڈالنے سے گریز کرے،چینتازترین

March 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جنوبی کوریا  پر زور دیا ہے کہ وہ درست انتخاب کرتے ہوئے متعلقہ معاملات کو ہوا دینے کے لیے دوسروں کےنقش قدم پر چلنے اور چین- جنوبی کوریا تعلقات پرغیر ضروری بوجھ ڈالنے سے گریزکرے۔

یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران  اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہی جس میں 7 مارچ کو جنوبی کوریا کی وزارت امورخارجہ کے ترجمان نے چین اور فلپائنی بحری جہازوں کے درمیان تصادم اوربحیرہ جنوبی چین میں فلپائنی بحری جہازوں کیخلاف واٹرکینن کے استعمال سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وانگ وین بین نے کہاکہ ہم جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان  پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہناتھاکہ 5 مارچ کو رین آئی جیاؤ میں فلپائن کے بحری جہازوں کی غیر قانونی دراندازی پر چین نے متعلقہ معلومات شیئر کی ہیں اور اپنا پختہ موقف پیش کیا ہے۔ انہوں یہ بات زوردے کرکہی کہ اس واقعے کی وجہ یہ ہے کہ فلپائن کی جانب سے اپنے وعدوں کےبرعکس چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی کی گئی۔

وانگ وین بین نے بریفنگ  کےدوران بتایا کہ چین نے قانون کے مطابق انتظامی اور کنٹرول کے  حوالے سےپیشہ ورانہ، معقول اورجائز طورپرضروری اقدامات کیے۔واقعہ کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن  پرعائدہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جنوبی کوریا ،جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے کا فریق نہیں ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں اس نے اپنے سالوں  پرانے دانشمندانہ اورغیر جانبدارانہ موقف کو تبدیل کیا ہے  اورمتعدد مواقع پر جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین کی طرف انگلی اٹھا ئی یا الزام عائدکیاہے۔

وانگ نے کہا کہ چین نےفوری طورپراپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ "ہم ایک بار پھر جنوبی کوریا پر زور دیتے ہیں کہ وہ درست سمت کا انتخاب کرے، معاملات کوطول دینے کے لیے دوسروں کی پیروی کرنے اور چین ۔جنوبی کوریا تعلقات پر غیرضروری انداز  میں بوجھ ڈالنے سے گریز کرے۔"