جوبا(شِنہوا) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے جنوبی سوڈان کے رہنماؤں سے پائیدارامن کے قیام اورتشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ملک میں صحیح طریقے سے اقتدار کی سیاسی منتقلی کا مطالبہ کیاہے۔
انسانی حقوق کمیشن نے جنوبی سوڈان کی اقوام متحدہ کے کئی بنیادی بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں میں شمولیت کاعمل مکمل ہونے کا خیرمقدم کیاہے۔ کمیشن کی چیئرپرسن یاسمین سوکا نے کہا کہ ماضی اور تنازعہ کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لیے متحدہ قومی فوج اور عبوری انصاف کے عمل کا قیام ناگزیر ہے۔
سوکا نے اپنےپانچ روزہ دورہ کے اختتام پر دارالحکومت جوبا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں معافی کے ساتھ جاری ہیں اور ان جرائم کا بنیادی ہدف خواتین اور بچے ہیں۔