• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی سوڈان میں71لاکھ افرادکو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے:اقوام متحدہتازترین

May 13, 2024

جوبا (شِنہوا) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں اپریل سے جولائی تک کم از کم71لاکھ افراد ممکنہ طور پر شدید غذائی قلت کا شکارہوجائیں گے۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ سوڈان میں بحران کی وجہ سے یومیہ اوسطاً 1ہزار800 افراد  کے ساتھ  30 اپریل تک 6لاکھ 55ہزار694افراد جنوبی سوڈان پہنچے ہیں۔

او سی ایچ اے کے مطابق، 79ہزار افراد کو انتہائی تباہ کن حالات کا سامنا ہے، جن میں سے زیادہ تر ایسے علاقوں میں مقیم ہیں جہاں موسمیاتی آفات ، معاشی عدم استحکام یا تنازعات کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والوں اور پناہ گزینوں کی آمد سے جنوبی سوڈان میں سرحدی مقامات اور ان کی رہائش کے علاقوں میں دستیاب محدود خدمات پر اضافی دباؤ پڑ رہا ہے۔