بیجنگ (شنہوا)چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ ایک مضبوط رجحان برقرار رہا جس کی بدولت جنوری 2024 میں 95ہزارنئی توانائی مسافر کاریں برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 27.1 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسی مہینے کے دوران برآمد شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی شرح ملک کی کل برآمد شدہ مسافر گاڑیوں کا 26.8 فیصد تھی۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہاکہ چین کی نئی توانائی کی صنعت کے بڑے پیمانے پر فروغ پارہی ہے اور مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ چینی ساختہ نئی توانائی مصنوعات کے برانڈز بیرون ملک جا رہے ہیں جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں ان کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔