• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوری سےاپریل میں چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافہتازترین

May 19, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی نصب شدہ ماحول دوست توانائی کی صلاحیت میں رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے جمعہ کو جاری اعداد و شمارکے مطابق اپریل کے آخر تک ہوا سے بجلی کی نصب شدہ صلاحیت سالانہ 12.2 فیصد بڑھ کر تقریباً 38 کروڑ کلوواٹ ہو گئی جب کہ شمسی توانائی کی صلاحیت تقریباً 44 کروڑ کلوواٹ رہی جو گزشتہ  سال کی نسبت 36.6 فیصد زائد ہے۔

ملک کی نصب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کل تقریباً 2 ارب 65 کروڑ کلوواٹ ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.7 فیصد زیادہ ہے۔

چین نے سبز ترقی کے حصول کے لیے گزشتہ برسوں کے دوران قابل تجدید توانائی میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔