• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوری تا مئی، چین میں گاڑیوں کی فروخت میں 8.3 فیصد اضافہتازترین

June 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً  1کروڑ15  لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے گزشتہ روز جاری اعداد و شمار کے مطابق  صرف مئی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.5 فیصد اضافے سے تقریباً24 لاکھ20ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں، ماہانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کا اضافہ  ہوا۔

ملک کے نیو انرجی وہیکل (این ای وی) شعبے میں جنوری تا مئی کی مدت میں مستحکم ترقی کی رفتار  برقرار رہی۔

این ای وی کی پیداوار پہلے پانچ ماہ میں ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.7 فیصد بڑھ کر39لاکھ 30  یونٹس تک پہنچ گئی، جبکہ  فروخت 32.5 فیصد کے تیزرفتار اضافے سے 39لاکھ یونٹس رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق  چین کی جنوری سے مئی تک گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں31.3 فیصد اضافے سے23 لاکھ10یونٹس تک پہنچ گئیں۔