• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوری تااپریل چین میں ریل کے ذریعے سفری دوروں میں اضافہتازترین

May 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران ریلوے مسافروں کے سفر میں اضافہ دیکھا گیا۔

 چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جنوری تا اپریل کی مدت میں ملک بھر میں ریلوے سے تقریباً 1 ارب 12 کروڑ مسافروں نے سفر کیاجو گزشتہ سال کی نسبت  111.9 فیصد زائد ہے۔

صرف اپریل میں تقریباً 32 کروڑ 86 لاکھ ریل مسافروں نے سفرکیا جس سے گزشتہ سا ل کی نسبت 477.4 فیصد  اضافہ ظاہر ہوتاہے۔

اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ریل مال برداری کا حجم جواقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم اشاریہ ہے،گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد بڑھ کر 2023 کے پہلے چار مہینوں کے دوران تقریباً 1 ارب 67 کروڑ ٹن تک پہنچ گیا۔