بیجنگ (شِنہوا) چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے اکتوبرتک صنعتی پیداوارمیں گزشتہ سال کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔
صنعتی پیداوارکم ازکم 2کروڑ یوآن (تقریباً27لاکھ 90ہزارڈالر) کے سالانہ کاروباری ٹرن اوور رکھنے والے کاروباری اداروں کی سرگرمیوں کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتی ہے۔