• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جولائی میں چین کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی مسلسل بحالی جاری رہیتازترین

August 24, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ٹرانسپورٹ سیکٹر نے جولائی میں مستحکم بحالی برقرار رکھی جس سے ملک کی مسلسل اقتصادی بحالی ظاہرہوتی ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کےترجمان سن وین جیان نےجمعرات کوایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ملک کےمال برداری کاحجم جولائی میں گزشتہ سال کی نسبت  7.1 فیصد بڑھ کر 4 ارب 74 کروڑ ٹن ہو گیا جبکہ جون میں 4.3 فیصد اضافے سے بڑھوتری کی رفتار تیز ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ملک کی بندرگاہوں پر سامان کی نقل و حمل گزشتہ سال کی نسبت 6.6 فیصد بڑھ کر1 ارب 43 کروڑٹن تک پہنچ گئی جبکہ بیس فٹ کنٹینرز کی نقل و حمل گزشتہ سال کی نسبت 2.6 فیصدبڑھ کر2 کروڑ70 لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔