بیجنگ(شِنہوا)چین کی بڑی صنعتی کمپنیز کے منافع میں جولائی کے مہینے کےدوران کچھ کمی ہوئی ہے۔
قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 27 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی کی حامل صنعتی کمپنیز کے مشترکہ منافع میں جولائی کے دوران ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.7 فیصد کمی ہوئی جو جون میں 8.3 فیصد کی کمی کے مقابلے میں کم ہے۔
بڑی صنعتی کمپنیز کا پہلے سات ماہ کے دوران منافع 39.4 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 15.5 فیصد کم ہے جبکہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
بجلی، حرارت، گیس اور پانی کی پیداوار اور رسد کے شعبوں میں مجموعی منافع گزشتہ سال کی نسبت 38 فیصد اضافے کے ساتھ پہلے سات ماہ کے دوران 391.82 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔
این بی ایس نے کہا کہ بیورو کی نگرانی میں 41صنعتی زمروں میں سے جنوری سےجولائی کی مدت کے دوران 13 کے منافع میں بہتر ی ہوئی ہے۔