• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جوہری مذاکرات دوسرے فریق کی سنجیدگی کی صورت میں ہی مکمل ہوں گے، ایرانتازترین

March 12, 2024

تہران (شِنہوا) ایران نے کہا ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور ملک پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات  صرف اس صورت میں جلد مکمل ہوسکتے ہیں جب مذاکرات کا دوسرا فریق سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی یہ بات ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات پر تازہ ترین پیشرفت پر ایک تبصرہ میں کہی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مذاکرات پر قائم ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ اگر دوسرا فریق سیاسی طور پر پُرعزم  ہے  تو مذاکرات کم سے کم وقت میں مکمل ہوسکتے ہیں اور اس طرح تمام فریق خاص کر یکطرفہ طور پر اپنی ذمہ داریوں سے گریز کرنے والا فریق معاہدے کے فریم ورک میں اپنے وعدے کی پاسداری کرسکتا ہے۔

ایرانی جوہری پروگرام پر امریکہ کے حالیہ بیانات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون جاری ہے جس کا مقصد متعدد سوالات کے جوابات مہیا کرنا اور ملک کے جوہری پروگرام سے متعلق مخصوص ابہام دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا "پرامن" جوہری پروگرام آئی اے ای اے کے ساتھ حفاظتی معاہدے کے تحت ملک کے حقوق اور ذمہ داریوں کے لائحہ عمل کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔