• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کالج داخلہ امتحان کو تمام خامیوں سے پاک اور شفاف بنایا جائے، چینی نائب وزیراعظمتازترین

June 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ قومی کالج داخلہ امتحان 2024 میں معاونت کرنے، اسے تمام نقائض سے پاک اور شفاف بنانے کے لئے  ذمہ داریاں اٹھاتے ہوئے ہر ممکن کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ نے امتحان کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ یہ داخلہ امتحان ہرسال 7 جون سے شروع ہوتا ہے جسے گاؤکاؤ بھی کہا جاتا ہے۔

نائب وزیراعظم ڈینگ نے بیجنگ مڈل اسکول کے امتحانی مرکز پر کمرہ امتحان کے انتظامات اور انتظار گاہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ خدمات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مانیٹرنگ، براڈکاسٹنگ اور امتحانی کمروں کے عملے سے بھی بات چیت کی۔

انہوں نے عملہ کی محنت کو سراہا۔ اس کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے ان تمام افراد کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ جو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں کہ امتحان سے جڑی ہر چیز منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھے گی۔

نائب وزیراعظم ڈینگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ رواں سال گاؤکاؤ کے لئے ریکارڈ تعداد میں اندارج کرایا گیا ہے۔ انہوں نے ٹریفک انتظامات ، ہیٹ اسٹروک کی روک تھام ، شور کا خاتمہ اور رہائشی انتظامات میں حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لئے باریکیوں کا خیال رکھنے کی ضرورت زور دیا تاکہ ایک صحت مند اور آرام دہ امتحانی ماحول فراہم کیا جاسکے۔

انہوں نے بیجنگ ایجوکیشن ایگزامنیشن اتھارٹی میں اس بات پر زور دیا کہ شفافیت اور تحفظ گاؤکاؤ کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے رازداری کا انتظام اور امتحانی دھوکے بازی کے خلاف اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں قومی کالج داخلہ امتحان 2024 کے لئے 1 کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار طلبا نے اندراج کرایا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 لاکھ 10 ہزار زائد ہے۔ گاؤکاؤ چین کا اہم ترین امتحان ہے۔