بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے زیر اہتمام منگل کی صبح عظیم عوامی ہال میں کامریڈ ماؤ زے دونگ کی 130ویں سالگرہ کی یاد میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی جن پھنگ نے سمپوزیم سے کلیدی خطاب کیا۔
صدر شی نے کامریڈ ماؤ زے دونگ کے پیش کردہ مقصد کو آگے بڑھانے کی اہمیت اور چین کو ایک مضبوط ملک بنانے کی کوششوں اور چین کی جدیدیت کی پیروی کرتے ہوئےچینی قوم کی تمام شعبوں میں تجدید پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ماؤ زے دونگ کی فکر پارٹی کے لیے ایک انمول روحانی دولت ہے جو طویل مدت کے لیے ہمارے عمل کی رہنمائی کرے گی، شی نے کہا کہ کامریڈ ماؤ زے دونگ کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے پیش کردہ مقصد کو آگے بڑھانا جاری رکھا جائے۔