• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کانگو، بے گھر افراد کے کیمپ میں بم دھماکہ، کم از کم 10 افراد ہلاکتازترین

May 03, 2024

گوما(شِنہوا) جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما کے قریب بے گھر افراد کے کیمپ میں بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ گوما شہر سے تقریباً 10 کلومیٹر مغرب میں اندرون ملک بے گھر افراد کے موگونگا کیمپ پر متعدد بم پھینکے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچوں سمیت کم از کم 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں شہر کے بیتھسڈا سی بی سی اے ندوشو اسپتال لے جایا گیاہے  جہاں ریڈ کراس کی سرجری ٹیم موجود ہے۔