• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کانگو کا ایم پاکس کی وبا پر قابو پانے کے لیے 1کروڑ ڈالر مختص کرنےکا اعلانتازترین

August 30, 2024

کنشاسا(شِنہوا) افریقی ملک کانگو (ڈی آر سی ) نے ایم پاکس کی وبا پر قابو پانے کے لیے 1کروڑ ڈالر مختص کرنے کااعلان کیا ہے۔

کانگوکے صدارتی دفتر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان کے مطابق یہ اعلان صدرفیلکس تشیسیکیڈی کی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسیس سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ملاقات کے دوران  ٹیڈروس نےصدرفیلکس تشیسیکیڈی سے کہا کہ ایم پاکس ردعمل کے لیے ان کی کوششیں مضبوط عزم کااظہار ہیں اور یہ کہ ایم پاکس  ویکسین جلد سے جلدفراہم کردی جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  نے ایم  پاکس اور دیگر بیماریوں پر قابو پانے بشمول پولیو، خسرہ اور ملیریا کے لیے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے لیے کانگوکی کوششوں کے لیے ڈبلیو ایچ او کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔