برازا ویلے(شِنہوا) کانگو میں 9 جنوری سے 9 اپریل تکے کے وبائی امراض کی نگرانی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر منکی پوکس(ایم پوکس) کے 19 کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔
کانگو کی صحت اور آبادی کی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کیسز لوکومو،کو ویٹی،پلاٹیاکس اور پوائنٹ نوایری کے علاقوں میں پائے گئے۔
کانگو کی حکومت نے اپنے بیان میں عوام کو یقین دلایا ہے کہ اگرچہ ایم پوکس موجود ہے لیکن ملک میں وبا قابو میں ہے۔
حکومت نےعوام سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامت پر عمل کریں،صاف پانی اور صابن کیساتھ اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی اور مناسب طریقے سے دھوئیں،ماحول کو صاف رکھیں، مردہ یا زندہ جانوروں کوچھونے سے اجتناب کریں اور کسی بھی مشتبہ یا مصدقہ مریض کیساتھ بھی نہ ملیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم پوکس کی علامات میں بخار، سر درد، تھکاوٹ، سوجن ، پٹھوں میں درد اور ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پیروں کے تلوؤں پر ریش شامل ہیں۔