• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کاروباری افراد کے مابین تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے فورم کا انعقادتازترین

November 29, 2022

بوآؤ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے ساحلی قصبہ بوآؤ میں  بوآؤ فورم برائے کاروباری افراد 2022 کا مرکزی فورم منعقد ہوا۔ فورم کے دوران شرکاء نے ترقی پر اتفاق رائے کی توثیق کرتے ہو ئے ترقی پر اعتماد کو  مستحکم کیا۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر اِن چیف  لیو یان سونگ نے  کہا کہ بوآؤ فورم برائے کاروباری افراد نے 2016 میں اپنے کامیاب آغاز کے بعد سے کاروباری اداروں کی قوت کو بڑھانے، اختراعی قوت کو مستحکم  بنانے میں اہم کردار اد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فورم نے ترقی کی بہترین حکمت عملیوں کی تلاش اور اعلیٰ درجے کے تبادلے کی تعمیر اور تعاون کے پلیٹ فارم پر توجہ مرکوز کی ہے۔

لیو نے کہا کہ یہ فورم چینی صنعت کاروں کے درمیان تبادلے اور تعاون کے لیے ایک پُل بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شِنہوا اپنے و سائل کے ساتھ بھرپور کردار جاری رکھے گا، اقتصادی رپورٹنگ  میں تیزی لائے گا اور اقتصادی معلومات کی خدمات  کو مستحکم  کرے گا، اقتصادی تعمیر کو بہتر طور پر  پیش کرے گا اور بہتر ترقی کے حصول کے لیے کاروباری اداروں کو بااختیار بنائے گا۔

ہائی نان کے گورنر فنگ فی نے کہا کہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ  کی تعمیر میں پیشرفت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی اداروں نے ہائی نان میں سرمایہ کاری کی ہے اور یہ صوبہ تیزی سے عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک نیا سرگرم مقام بن گیا ہے۔

فنگ نے کہا کہ ہم خلوص نیت سے  تمام کاروباری افراد کو ہائی نان میں سرمایہ کاری کرنے، آزاد تجارت کے مواقع کا اشتراک کرنے اور ایک ساتھ مل کر ترقی کا ایک نیا باب لکھنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔