آستانہ(شِنہوا)قازق صدر قاسم جومرات توکایف نے چینی صدرشی جن پھنگ کے اعزاز میں بدھ کو استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس کے دوران قازقستان کے جنگی طیاروں نے فضا میں رنگ برنگ دھوئیں چھوڑ کر چینی صدر شی کا استقبال کیا۔
جنگی طیاروں کے ایک گروپ نے صدارتی محل کے اوپر پرواز کے دوران چینی قومی جھنڈے کے رنگوں پر مشتمل سرخ اور پیلے دھوئیں کے نشانات چھوڑے۔
صدر شی جن پھنگ قازقستان کے سرکاری دورے پر آستانہ میں موجود ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
قازق فضائیہ کے تین لڑاکا طیاروں نے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد شی جن پھنگ کے طیارے کو اپنے حصار میں لیا جبکہ قازق صدر توکایف نے ہوائی اڈے پر ایک بڑی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کر رکھا تھا۔