• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کئی ممالک نے سرکاری سطح پر ایک چین اصول پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہتازترین

January 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ کئی ممالک اور عالمی تنظیموں نے سرکاری سطح پر ایک چین اصول، "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت اور چین کے قومی اتحاد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

تائیوان خطے میں 2024 کے دو انتخابات کے نتائج جاری ہونے کے بعد روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس کسی بھی قسم کی "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کرتا اور تمام بیرونی قوتوں پرزور دیتا ہے کہ وہ علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کے لئے نقصان دہ اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کریں۔

ترجمان ماؤننگ نے یومیہ بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین روس کے بیان کو سراہتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ روس کے علاوہ انڈونیشیا، ویتنام، کمبوڈیا، لاؤس، بنگلہ دیش، فلپائن، سری لنکا، نیپال، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، زمبابوے، قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، بیلاروس، سربیا، ہنگری، پاپوا نیو گنی، کیوبا، وینزویلا، شنگھائی تعاون تنظیم اور عرب لیگ سمیت کئی ممالک اور عالمی تنظیموں نے بیانات اور پریس اعلامیہ  کے ذریعے سرکاری طور پر ایک چین اصول کےبارےمیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ سے متعلق اس کی کوششوں میں اپنے تعاون  اور کسی بھی قسم کی "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت اور چین کے قومی اتحاد کی حمایت کی ہے۔

ترجمان ماؤ نے کہا کہ یہ عالمی برادری کی جانب سے انصاف اور امن کے مطالبے کی نمائندگی کے علاوہ اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کو سختی سے برقرار رکھنے میں عالمی برادری کے وسیع اتفاق رائے کی عکاسی کرتا ہے اور وقت و تاریخ کے رجحان کا عکاس ہے۔ ہم چین کے منصفانہ مؤقف کو سمجھنے اور اس کی حمایت کرنے پر ان ممالک کے شکرگزار ہیں۔

ماؤ نے زور دیا کہ تائیوان میں جو بھی تبدیلیاں رونما ہوں بنیادی حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ تائیوان کبھی بھی ایک ملک نہیں رہا ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک چین اصول برقرار رکھنے اور اس اصول کی دیرینہ اور زبردست پاسداری پر عالمی برادری کا اتفاق رائے مزید مضبوط ہوگا اور چینی عوام کی جانب سے "تائیوان کی آزادی" اور بیرونی مداخلت کی مخالفت اور قومی اتحاد کی کوششوں  میں تعاون حاصل ہوگا۔