بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک دفاعی ترجمان نے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف چین کی سخت مخالفت کا مؤقف دہرایا ہے۔
چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نےایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے ایک سوال کا جواب میں کہا کہ چین مسلسل خلا کے پرامن استعمال ، خلا میں فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ اور ہتھیاروں کی دوڑ کی سختی سے مخالفت کرتا رہا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی میں چین، روس اور دیگر ممالک کی جانب سے " خلا میں ہتھیاروں کی تنصیب میں پہل نہ کرنے " بارے قرارداد کے مسودے کی منظوری خلا میں اسلحے کے کنٹرول بارے عالمی الاقوامی قانونی آلات پر بات چیت میں تعاون سے متعلق عالمی برادری کے واضح رویے کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے۔
ژانگ نے کہا کہ تاہم کچھ بڑی طاقتیں اس مخالف سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں اور خلا کو ہتھیاروں سے لیس کرنے اور اسے میدان جنگ میں تبدیل کرنے میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ ہے اس سے خلا کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور عالمی اسٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی غلط روش کو درست کریں، خلا میں اسلحہ کے کنٹرول بارے قانونی آلات پر مذاکرات میں تعاون کریں اور تعمیری طور پر اس میں حصہ لیتے ہوئے عالمی قانون کی بنیاد پر بین الاقوامی نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔