• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

خلائی سرگرمیوں سے متعلق نوٹس ایک روایتی طریقہ کار ہے: چینی مین لینڈتازترین

April 15, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ نے کہا ہے کہ خلائی سرگرمیوں سے متعلق  حالیہ نوٹس کا مقصد ایئرٹریفک سروس کے محکموں اور فضائی حدود استعمال کرنے والوں کو سرگرمیوں کے ممکنہ اثرات سے خبردار کرنا تھا  جو "فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ذمہ دار اور روایتی طریقہ کار ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفترکی ترجمان ژوفینگ لیان  نےان خیالات کااظہارڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کے اس الزام پر میڈیا کے استفسار کے جواب میں کیا کہ تائے پہ  فلائٹ انفارمیشن ریجن مین لینڈ کی خلائی سرگرمیوں سے متاثر ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی پی پی حکام نے حقائق کو مسخ کیا اور آبنائے پارتصادم کو ہوا دینے کی کوشش میں عوام کو  اپنے خود غرضانہ مفادات کے لیے دھوکہ دیا، ایسی سیاسی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی۔