اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے زمین کی تنزلی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیکنڈ میں زیادہ ایکڑ رقبے کے نقصان ہونے کی وجہ سے دنیا کی تقریبا 40 فیصد زمین تنزلی کی شکار ہے ۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن جو ہر سال 17 جون کو منایا جاتا ہے، کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر سیکنڈ میں چار فٹبال گراونڈ کے برابرز رخیز زمین تنزلی کی شکار ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اربوں لوگوں کی سلامتی ،خوشحالی اور صحت کا انحصارزرخیز زمینوں پر ہے جو زندگی، معاش اور ماحولیاتی نظام کو سہارا دیتی ہیں لیکن ہم اس زمین کو تباہ کر رہے ہیں جس سے ہماری بقاء وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ زر خیز زمینیں نہ صرف ہمیں دنیا میں کھائی جانےوالی95 فیصد خوراک مہیا کرتی ہے بلکہ اور بہت چیزیں زیادہ دیتی ہے،یہ لوگوں کو لباس ،پناہ دیتی ہے نوکریاں اور ذریعہ معاش فراہم کرتی ہے اور لوگوں کو بدترین خشک سالی ،سیلابوں اور جنگلا ت کی آگ سے محفوظ بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کا یہ عالمی دن ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہمیں زمین کیلئے ہرصورت متحد ہونا چاہیے اورحکومتوں،کاروباری اداروں،ماہرین تعلیم ،کمیونیٹیز کومل جل کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے دسمبر 2024 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہونے والی یو این سی سی ڈی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (کوپ16 ) کی جانب رفتار بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مذاکرات میں نوجوانوں کی بات سنی جائے۔
گوتریس نے عالمی برادری کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے مل کر فطرت اور انسانیت کے فروغ پزیر مستقبل کے بیج بویں۔