لاس اینجلس (شِںہوا) جنوبی کیلیفورنیا میں ایک ثقافتی میلے کا انعقاد کرتے ہوئے نمایاں چینی ثقافتی ورثہ پیش کیا گیا ہے۔
چینی فنکاروں نے کیلفورنیا کے شہر اروین کے بار کلے تھیٹر میں پیکنگ اوپرا، کلاسیکل رقص، پیپا سولو، گوژینگ اور لوک گیت سمیت روایتی فن پیش کئے۔
سامعین سے بھرا ہال ثقافتی شو دیکھ کر دنگ رہ گیا اور فنکاروں کی ز بردست تعریف کی۔
شو کے چیف ڈائریکٹر ژو یان یو نے شِںہوا کو بتایا کہ فنکاروں نے اپنے فن سے چین کے لئے اپنی محبت، دیکھ بھال اور گھر سے دوری کا اظہار کیا ہے۔
امریکن اورنج کاؤنٹی چائنیز فیڈریشن کے صدر ژاؤ نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ اپنے فن کے ذریعے چینی روایتی ثقافت کے جوہر، اپنے گہرے ورثے اور چینی قوم کے جذبے کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
لاس اینجلس میں چین کے ڈپٹی قونصل جنرل لی چھون لین نے امید ظاہر کی کہ سمندر پار چینی اپنے مادر وطن کی ترقی میں تعاون جاری رکھیں گے اور چین ۔ امریکہ دوستی و باہمی تفہیم مستحکم کرنے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں گے۔