یاؤندے (شِنہوا)اقوام متحدہ نے وسطی افریقہ کے ملک کیمرون میں حکومتی اشتراک سے23لاکھ انتہائی غریب لوگوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی منصوبہ شروع کیا ہے۔
ملک میں تشدد، قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور بیماریوں سے متاثرہ لوگوں کی مالی مدد کے اس منصوبے کے لیے تقریباً37کروڑ14لاکھ ڈالرکی ضرورت ہے، جو گزشتہ سال کے 40کروڑ73لاکھ ڈالر سے کم ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق، ملک میں امداد کے مستحق افراد میں 77 فیصد تک خواتین اور بچے شامل ہیں۔

کیمرون کے انتہائی شمال میں واقع قصبے کیراوا کا ایک خاندان کھانا کھاتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
دارالحکومت یاؤندے میں منصوبے کے افتتاح کے موقع پر اقوام متحدہ کے امدادی کوآرڈینیٹر برائے کیمرون کولی بالے سائیکا نے کہا کہ پوری انسانی برادری اور عطیہ دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے عہد کا اعادہ کریں۔