• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا : دو ٹریفک حادثات میں 14 افراد ہلاکتازترین

April 09, 2024

ناکورو(شِنہوا)  کینیا  کے شمال مغربی علاقے میں  دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں کم سے کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ رفٹ ویلی کے علاقائی ٹریفک پولیس کمانڈنٹ ڈوروتھی مولیک نے بتایا کہ مقامی وقت رات 7 بج کر 30 منٹ پرایک کار گاڑیوں کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوئے۔

ٹریفک پولیس افسر کے مطابق دوسرا حادثہ چند گھنٹوں بعد ناکورو-ایلڈورٹ ہائی وے پر تین گاڑیوں کے ٹکرانے سے پیش آیا،جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔