• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا کے ساحلی علاقے میں سڑک کنارے دھماکے میں کم سے کم 10 فوجی ہلاکتازترین

September 11, 2023

نیروبی(شِنہوا)کینیا کے شمالی ساحل کے ساتھ واقع لامو کاؤنٹی میں سڑک کے کنارے ہونے والے دھماکے میں کینیا کےکم سے کم دس  فوجی ہلاک ہو گئے۔

کینیا ڈیفنس فورسز (کے ڈی ایف ) نے پیر کو ایک بیان میں بوور کے علاقے میں ہونے والے حملے کی مذمت کی تاہم ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔

تاہم ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ  فوجیوں کی ایک گاڑی جو گشت پر تھی ، ملیمانی بورے روڈ پر دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی جس سےدس فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔

اہلکار نے نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ سوار دس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دھماکے میں انکی گاڑی تباہ ہو گئی۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کے ڈی ایف  نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  جرائم پیشہ عناصرعلاقے میں لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ علاقے میں سماجی اقتصادی استحکام کو تباہ کیا جا سکے۔