• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا کے صدر کی چین کے تعاون سے تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکتتازترین

March 03, 2024

نیروبی (شِںہوا) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے دارالحکومت نیروبی میں چین کی جانب سے تعمیرکیے جانے والے تالانٹا اسپورٹس سٹی کےسنگ بنیاد رکھنے کی ایک تقریب میں شرکت کی۔

نیروبی کے جمہوری گراؤنڈز میں واقع تالانٹا اسپورٹس سٹی فیفا معیار کا پروفیشنل فٹ بال اسٹیڈیم چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن تعمیر کرے گی جس میں 60 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔

یہ منصوبہ 2025 کے اختتام تک مکمل ہوگا اور 2027 افریقہ کپ آف نیشنز (ایفکون) کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات علاوہ اس میں اہم میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

روٹو نے کہا کہ تبدیلی کے اس منصوبے کا مقصد کینیا میں کھیلوں کی ازسرنو ترتیب ہے جس میں شہر اور قوم دونوں کے لئے ایک مثالی سہولت اور بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے 2027 کے ایفکون کے لئے تنزانیہ اور یوگنڈا کے ساتھ شریک میزبان ملک کی حیثیت سے کینیا کا کردار اجاگر کیا جو ملک میں کھیلوں کی ترقی اور مقابلوں کے علاقائی، براعظمی اور عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کا عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے کھیلوں اور تخلیقی صنعتوں کے بنیادی ڈھانچے کے ماسٹر پلان کی تیاری اور اس پر عملدرآمد میں کینیا کے ٹھوس اقدامات کو بھی اجاگر کیا جس کا مقصد ملک بھر میں کھیلوں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ مقامی کھلاڑیوں کو معیاری تربیت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو(بائیں)نیروبی میں تالانٹا اسپورٹس سٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

صدر کے اس بیان سے ڈیگوریٹی مکسڈ سیکنڈری اسکول کے فٹبال کوچ جوزف اورزو اور ان کے نوجوان کھلاڑیوں سمیت حاضرین بہت متاثر ہوئے جواسٹیڈیم کی تعمیر سے متعلق پرجوش ہیں۔

جوزف اورزو نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر بچوں کی صلاحیتیں بروئے کار لانے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کرنے کا ایک عمدہ منصوبہ ہے۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کینیا کے کابینہ سیکرٹری برائے امور نوجوانان ، تخلیقی معیشت اور کھیل، ابابو ناموامبا نے کینیا کے ثقافتی عناصر کے ساتھ اسٹیڈیم کے انضمام اور قابل تجدید توانائی کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم تکمیل کے بعد فٹ بال، رگبی، کنسرٹس اور دیگر مختلف تقریبات کے لیے خدمات انجام دے گا۔

چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کینیا صدردفتر کے ڈپٹی جنرل منیجر جیاؤ شوشوئی نے اس موقع پر کہا کہ اسٹیڈیم مکمل ہونے کے بعد عوامی تفریح، فٹنس اورمختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں میں استعمال ہوگا۔

اس کے علاوہ یہ جامع اور خصوصی کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی بھی کرے گا۔ اس سے مقامی تفریح اور تفریحی صنعت کو ترقی میں پائیدار مدد بھی ملے گی۔