نیروبی(شِنہوا) کینیا کے کئی حصوں میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 169ہوگئی ہے۔
حکومتی ترجمان اسحاق میوورا نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مغربی قصبے مائی مہیو میں ڈیم ٹوٹنے سے 48 افراد ہلاک اورمتعدد متاثر ہوئےہیں۔ ترجمان نے قومی ٹیلی ویژن پر کہا کہ بارشوں کے آغاز کے بعد سے 169 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔حکومت نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیےامدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔
مشرقی افریقہ کے اس ملک کو موسمی تغیر ال نینو کی وجہ سے اوسط سے زیادہ بارش کا سامنا ہے۔ ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ملک کے بعض علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔