• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا، سیلاب کی وجہ سے 15ہزارسے زیادہ بچے سکول جانے سے محروم ہو گئےتازترین

May 10, 2024

نیروبی(شِنہوا) کینیا میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سےکم از کم 62 پرائمری اسکولوں کے زیرآب آنے یا تباہ ہونے سےآئندہ ہفتے بھی15ہزارسے زیادہ بچےاسکول نہیں جاسکیں گے۔

سیودی چلڈرن نامی امدادی تنظیم نے کہا کہ دارالحکومت نیروبی میں غیر رسمی بستیوں کو بارشوں سے سخت نقصان پہنچا ہے، جس سے کئی خاندانوں کے گھر تباہ اورروزگار ختم ہوگیا ہے۔صرف ماتھارے کی کچی آبادیوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 7ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ کینیا اور مڈغاسکر کے لیے سیو دی چلڈرن کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹرمحمد عبدالطیف نے ایک بیان میں کہا کہ بچے سیلاب سے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں اور اس سے ان کے حقوق کوخطرہ لاحق ہے،بچوں کے حقوق کی تنظیم کے طور پر، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں کہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کی زندگیوں کو معمول پر لایا جائے۔