• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیڈا تحفظ پسندی کا سہارا نہ لے، چینی وزارت تجارتتازترین

June 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کینیڈا کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) سے متعلق مشاورتی عمل شروع کرنے کے اعلان کے بعد چین کی وزارت تجارت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ وہ  "منصفانہ مقابلے" کی آڑ  میں تحفظ پسندی کا سہارا نہ لے۔ 

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کینیڈا کے اس اعلان کا نوٹس لیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 2 جولائی سے چینی ای ویز کے بارے میں ممکنہ پالیسی ردعمل پر 30 روزہ مشاورتی عمل شروع کرے گا۔