گوانگ ژو (شِنہوا)133 ویں چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئرکے لیے درآمدی نمائشی اشیا کی پہلی کھیپ گزشتہ روز تھائی لینڈ سے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو پہنچ گئیں۔ کینٹن فیئرکے نام سے معروف یہ میلہ 15 اپریل سے آف لائن اور آن لائن شروع ہو گا۔
بنیادی طور پر تھائی لینڈ میں بنائی جانے والی ان نمائشی اشیاء میں پودوں کی کانٹ چھانٹ کرنے والے اوزار، ایئر کولر، اسپرے مشینیں اور زرعی پیداوار کے لیے دیگر مصنوعات شامل ہیں۔
کووڈ-19 کی روک تھام کے اقدامات کی وجہ سے 2020 کے بعد سے بڑے پیمانے پر آن لائن منعقد ہونے کے بعد، کینٹن میلہ 15 اپریل سے 5 مئی تک گوانگژو میں اپنی تمام سرگرمیاں آن سائٹ دوبارہ شروع کر دے گا۔ اس میلے میں لگ بھگ 40 ممالک اور خطوں کے 500 سے زائد کاروباری اداروں کی جانب سے درآمدی نمائشوں میں شرکت کی توقع ہے۔