• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینٹن میلہ کے پہلے مرحلے میں 12 لاکھ سے زائد افراد کی شرکتتازترین

April 20, 2023

گوانگ ژو (شِنہوا) چائنہ درآمدی و برآمدی میلے کے 133 ویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ توقع سے کہیں زیادہ کامیاب رہا اور اسے 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔ 

طویل عرصے سے جاری اس میلے کو کینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کا آغاز ہفتے کو ہوا تھا یہ 3 مراحل میں 5 مئی تک جاری رہے گا۔ 

پہلا مرحلہ 15 سے 19 اپریل تک جاری رہا جس میں 20 نمائشی علاقے مختص کئے گئے تھے۔ اس مرحلے میں گھریلو مصنوعات، تعمیراتی مواد اور غسل خانے کی مصنوعات سمیت دیگر کیٹگریز کی اشیاء  نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ اس آف لائن نمائش میں  12 ہزار 911 کمپنیوں نے شرکت کی جن میں سے   3 ہزار 856  نمائش کنندگان نئے تھے۔ 

میلے کے ترجمان شو بنگ نے بتایا کہ 133 ویں کینٹن میلے کا دوسرا مرحلہ 23 اپریل سے شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں شریک کمپنیاں اورغیرملکی خریدار نمائش کے نتائج سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ عمومی تاثر یہ ہے کہ یہ نتائج توقع سے کہیں بہتر ہیں۔ 

شو نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے نمائش کنندگان اور خریداروں کو مدعو کرنےکے لئے معاون خدمات بڑھانے ، بہتر مذاکرات اور لین دین کا ماحول فراہم کرنے کے لئے مزید کوششیں کریں گے۔ 

 یہ میلہ چین کی غیرملکی تجارت کو جانچنے کا ایک بڑا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے ۔ رواں سال گوانگ ژو میں اس میلے کی مکمل آن سائٹ سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔  نوول کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی وجہ  2020 سے میلے کی بیشتر سرگرمیوں کا انعقاد آن لائن کیا جارہا تھا۔ اس میلے کا آغاز 1957 میں ہوا تھا اور یہ سال میں 2 مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔