• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینٹن میلے کے ذریعے دنیا نے چین سے تعلقات بنائے اور خود کو مضبوط کیا، چینی وزیراعظمتازترین

April 18, 2024

چھانگ ژو (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے گوانگ ژو میں منعقدہ 135 ویں چائنہ درآمد و برآمد میلہ (کینٹن میلے) میں شرکت کی اور میلے میں شریک غیر ملکی خریداروں کے ساتھ ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

غیرملکی خریداروں کے نمائندوں نے کینٹن میلے کے ذریعے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا تذکرہ کیا کہ میلہ طویل عرصے سے چین اور دیگر ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

نمائندوں نے کہا کہ انہیں چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر مکمل بھروسہ ہے وہ کینٹن میلے کو چین میں کاروباری توسیع جاری رکھنے اور آزاد تجارت کے فروغ میں ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کو تیار ہیں تاکہ عالمی سپلائی چینز میں استحکام برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے گردشی اور ماحول دوست معیشتوں کی ترقی، چین میں کاروباری ماحول بہتر بنانے اور چین اور بیرونی ممالک کے درمیان عوامی تبادلے مستحکم کرنے سے متعلق رائے اور تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ وہ کینٹن میلے میں ان کی طویل مدتی، فعال شرکت اور چین کے ساتھ ان کے بھرپور معاشی اور تجارتی تعاون کو سراہتے ہیں۔ بہت سے غیر ملکی کاروباری اداروں نے کینٹن میلے کے ذریعے چین کے ساتھ تعلقات بنائے اور چین کی ترقی کے ساتھ خود کو مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ کینٹن میلے نے دنیا بھر کی کمپنیوں کو چین کے مواقع بانٹے اور باہمی فوائد مہیا کئے ہیں  جبکہ عالمی منڈی میں چین کا مسلسل کھلا پن اور فعال انضمام اس کی ایک چھوٹی سے مثال ہے۔