• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینٹن میلے میں غیر ملکی خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے:نائب وزیر تجارتتازترین

April 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے درآمدی وبرآمدی کینٹن میلے کے 135ویں سیشن میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں غیر ملکی خریداروں کی زیادہ تعداد شریک ہے۔

نائب وزیر تجارت گوو  تِنگ تِنگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  جمعرات تک، ایونٹ میں شرکت کرنے والے  غیر ملکی خریداروں کی تعداد تقریباً1لاکھ20 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ سال  کے اس دورانیہ کے  مقابلے میں 22.7 فیصد زیادہ ہے۔

کینٹن میلے کا آن لائن ورژن اس سال جاری ہے اور گوو کے مطابق   جمعرات تک 229 مالک اور خطوں سے تقریباً2لاکھ 94ہزار غیر ملکی خریداروں نے آن لائن طور پر میلے میں شرکت کی۔

غیرملکی  خریداروں کی آمد میں اضافہ  اس سال کے میلے کی واحد خاص بات نہیں  بلکہ اس میں جدید مصنوعات کی نمائش کرنے والی ہائی ٹیک کمپنیوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

اس سال میلے کے پہلے مرحلے کے دوران 90ہزار سے زیادہ ذہین مصنوعات کی نمائش کی گئی، صنعتی آٹومیشن آلات اور نئی توانائی  سے چلنے والی گاڑیوں  کے سودوں میں گزشتہ  ایڈیشن کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا۔

135ویں کینٹن میلے کا پہلا مرحلہ پیر کو شروع ہوکر جمعہ کو گوانگ ژو میں اختتام پذیر ہوگیا۔میلے کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ گوانگ ژو میں بالترتیب 23 سے 27 اپریل اور یکم سے 5 مئی تک منعقد کیا جائے گا، جس میں روزمرہ استعمال کی اشیا، تحائف اور گھریلو ٹیکسٹائل جیسی مصنوعات کی نمائش  کی جائے گی۔