• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کلین انرجی ٹرانزیشن میں تعاون کے لیے چین کی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں تیز رفتار اضافہتازترین

January 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کم کاربن ترقی کے لیے چین کی کوششوں کے تحت قابل تجدید توانائی کے استعمال میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک کی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں  تیزی سےاضافہ جاری ہے۔

چین کے قومی توانائی کے ادارے(این ای اے)نے جمعرات کو بتایا کہ ملک کی نئی توانائی کی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 2023 کے آخر تک 31.39 گیگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ صرف گزشتہ سال، اس طرح کی 22.6 گیگا واٹ پیداواری صلاحیت حاصل کی گئی ، جو 2022 کے آخر کے مقابلے میں 3.6 گنا سے زیادہ اور 2020 کے آخر سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہے۔

این ای اے کے عہدیداربیان گوانگ چھی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2023کے آخر میں چین کی نئی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کا 97.4 فیصد لیتھیم آئن بیٹریوں پر مشتمل تھا جبکہ دیگر ٹیکنالوجیز تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔