• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا نے 4 چینی فوجی ڈاکٹروں کو تمغوں سے نوازاتازترین

January 28, 2024

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا نے اپنے پریاہ کیٹ میلیا اسپتال کا طبی معیار بہتربنانے کی خدمات کے اعتراف میں 4 چینی فوجی ڈاکٹروں کو تمغوں سے نوازا ہے ۔

کمبوڈیا کی وزارت قومی دفاع میں لاجسٹکس اور فنانس کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل موئینگ پون لورک نے ایک تقریب کے دوران انہیں "نائٹ کلاس" تمغے عطا کئے۔

انہوں نے اسپتال کو بڑی مدد فراہم کرنے پر چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس امداد نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید گہرا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی طبی امداد سے نہ صرف اسپتال میں ڈاکٹروں کی صلاحیت بڑھی ہے بلکہ کمبوڈیا کے فوجی اہلکاروں اور عام مریضوں کی صحت بھی بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں قریبی تعاون جامع سٹریٹجک شراکت داری اور دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی کا ثمر ہے۔

پی ایل اے کی نیول میڈیکل یونیورسٹی کی 18 ویں چینی طبی ماہر ٹیم کے 4 ڈاکٹروں کو یہ تمغے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں اپنے اپنا ایک سالہ مشن کی کامیاب تکمیل پر دیئے گئے ہیں۔