• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈین وزیراعظم کا چینی نئے سال کے جشن کی تیاریوں پر نیک خواہشات کا اظہارتازترین

February 09, 2024

نوم پنہ (شِںہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون مانیت نے چینی عوام اور چینی نژاد کمبوڈین شہریوں کو چینی قمری نئے سال کی مبارکباد دی ہے جو 10 فروری سے شروع ہونے والے سال کے جشن کی تیاری کررہے ہیں۔

کمبوڈیا میں فیڈریشن آف خمیر چائنیز کے صدر پھونگ کھیاؤ سی کو بھیجے گئے ایک حالیہ پیغام میں کمبوڈین وزیراعظم نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین کے لوگ قدیم زمانے سے ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آمدہ چینی روایتی نئے سال ڈریگن پرکمبوڈیا کی شاہی حکومت کی طرف سے وہ تمام چینی عوام اور چینی نسل کے ان کمبوڈین شہریوں کے ساتھ تفریح میں شامل ہونا چاہتے ہیں جو قدیم زمانے سے ہمارے ہرخوشی غمی میں شریک رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کمبوڈیا میں خمیر چینی فیڈریشن، چینی عوام اور دنیا بھر میں چینی نژاد کمبوڈین باشندوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کمبوڈیا کی خوشحالی اور ترقی میں فعال کردار ادا کیا۔

کمبوڈیا، نوم پنہ میں ایک خاتون آمدہ چینی نئے سال کی مناسبت سے اشعار منتخب کررہی ہے۔ (شِنہوا)

کمبوڈیا کے رہنما نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہ وہ کمبوڈیا کی ترقیاتی پالیسیوں میں تعاون جاری رکھیں اور ملک کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مزید کردار ادا کریں۔